19 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ڈرون ٹکنالوجی حاصل کرنے کے قریب ہیں –

ابنا: پاکستان کے وزیر دفاع نوید قمر نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنا ڈرون سسٹم بنانا چاہتا ہے لیکن یہ ابتدائی مراحل میں ہے – نوید قمر نے مزید کہا کہ اس ٹکنالوجی کے استعمال سے سیکوریٹی انتطامات  بہتر بنانے میں مدد ملے گی –شکیل آفریدی کو رہا کرنے  سے متعلق مارک گراسمین کے مطالبے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنیوالے امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے پاکستانی قیادت سے شکیل آفریدی ایشو پر بات کی نہ ہی رہائی کا مطالبہ کیا -

.......

/169